یورپین موٹو جی پی کا ٹائٹل میزبان سپین کے جان میر نے جیت لیا

Published On 09 November,2020 05:06 pm

ویلنشیا: (دنیا نیوز) یورپین موٹو جی پی کا ٹائٹل میزبان سپین کے جان میر نے جیت لیا ہے۔ انہوں نے کیریئر کی پہلی بڑی کامیابی پر بڑی خوشی منائی۔ بے قابو بائیکس کی آپس کی ٹکروں نے ریس کو سنسنی خیز بنا دیا۔

تفصیل کے مطابق ویلنشیا کے موٹر سائیکل ٹریک پر دنیا بھر کے رائیڈر اِن ایکشن ہوئے۔ یورپین گراں پری میں آگے نکلنے کے جنون میں رائیڈر کا جیت کا جذبہ دیدنی تھا۔

بے قابو بائیکس کی سلپنگ، ڈی ٹریکنگ اور رائیڈرز کی قلابازیوں سے ریس سنسنی خیز بن گئی۔ سپینش موٹر سائیکلسٹ جان میر نے فن، مہارت اور پھرتی کا زبردست مظاہرہ کیا۔

تیسرے ہی لیپ سے جیت کا راستہ صاف کرنے لگے اور کیریئر کا پہلا ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوئے۔ وہ تاریخی جیت پر بڑے خوش نظر آئے۔ موٹو جی پی ٹو اور تھری کی بھی ریسز ہوئیں۔ رائیڈرز کی تیزی، پھرتی اور رفتار پر کنٹرول کمال تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ویلنشیا میں یورپین موٹو جی پی کی پول پوزیشن اسپینش رائیڈر اسپارگارو نے جیت لی

خیال رہے کہ گزشتہ روز ویلنشیا میں یورپین موٹو جی پی کی پول پوزیشنسپینش رائیڈر سپارگارو نے جیت لی تھی۔ گیلے ٹریک پر بائیک کے پھسلنے سے ایونٹ سنسنی خیز ہو گیا تھا۔

سپین کے شہر میں یورپیئن گراں پری کی موٹر سائیکل ریس کا آغاز ہوا تو گیلے ٹریک پر پول پوزیشن مقابلے توجہ کے مرکز بن گئے۔ پھسلن سے رائیڈرز کا امتحان مشکل ہو گیا۔ ایک رائیڈر کے ڈی ٹریک ہونے سے سنسنی پھیل گئی۔

سپینش رائیڈر پول سپارگارو نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ انہوں نے ایک لیپ ایک منٹ چالیس اعشاریہ چار تین چار سیکنڈز میں طے کر کے بڑے بڑوں کو بڑا چیلنج دیا۔