فیصل آباد: (دنیا نیوز) یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر فیصل آباد میں ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کشمیر کبڈی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں کھلاڑیوں نے کشمیری عوام کے ساتھ ثقافتی انداز میں یکجہتی کا اظہار کیا۔
کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کرنے کیلئے فیصل آباد کے نواحی گاوں 209ر۔ب میں سجا کشمیر کبڈی ٹورنامنٹ، جہاں پر 8 مختلف ٹیموں کے مابین چار مقابلہ جات کروائے گئے۔ میدان میں آنیوالے گھبرو جوانوں نے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش میں خوب داو پیج آزمائے، کھلاڑیوں نے کہا کہ کشمیری عوام خود کو تنہا نہ سمجھیں، ہم ہر لمحہ ان کے ساتھ ہیں۔
کبڈی ٹورنامنٹ کے منتظمین کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کا حوصلہ بڑھانے کیلئے اپنی کھیلوں کے ذریعے دنیا بھر میں یہ پیغام پہنچانا چاہتے ہیں کہ ہم امن پسند لوگ ہیں اور امن سے ہی کشمیر حاصل کریں گے۔
شائقین کی بڑی تعداد کبڈی مقابلہ جات سے محظوظ ہوتے ہوئے جاندار کھیل پیش کرنے پر کھلاڑیوں کو دل کھول کر داد دیتی رہی۔