صوابی: محکمہ سیاحت کے زیر اہتمام دریائے سندھ کے کنارے جیپ ریلی کا انعقاد

Published On 07 February,2021 08:35 am

صوابی: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا محکمہ سیاحت کے زیر اہتمام صوابی میں دریائے سندھ کے کنارے جیپ ریلی کا انعقاد کیا گیا، 60 سے زائد ڈرائیوروں نے تیز رفتار پانی میں مہارت کا مظاہرہ کیا۔

 صوابی میں دریائے سندھ کے کنارے انڈس ریور واٹر کراس ریس میں 60 ڈرائیوروں نے دریا کی موجوں اور ٹیڑے میڑھے راستوں پر مہم جوئی  کے جوہر دکھائے۔

کھلاڑیوں نے دریا میں دشوار گزار 3 کلومیٹر ٹریک پر جیپ چلائی، شرکاء نے ریس کو سیاحت کے فروغ کےلئے اہم قرار دیا۔

سیکرٹری محکمہ سیاحت و کھیل کے مطابق ایونٹ کا انعقاد شہریوں کو تفریح کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ محکمہ سیاحت کے حکام کے مطابق آنے والے دنوں میں گبین جبہ سیاحتی مقام پر بھی فیسٹیول کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔