شمالی کوریا نے ٹوکیو اولمپکس میں نمائندگی سے معذرت کر لی

Published On 06 April,2021 04:27 pm

پیانگ یانگ: (دنیا نیوز) کورونا وائرس پھر سپورٹس ایونٹس کو متاثر کرنے لگا، شمالی کوریا نے ٹوکیو اولمپکس میں نمائندگی سے معذرت کر لی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق وبائی وائرس کے باعث التوا کا شکار ٹوکیو اولمپکس کو ایک اور جھٹکا لگ گیا، شمالی کوریا نے رواں سال 23 جولائی سے شیڈول سپر میگا ایونٹ میں نمائندگی سے معذرت کر لی۔

بڑے سکواڈ کی دستبرداری سے ایونٹ کے رنگ پھیکے پڑنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے، گیمز میں شرکت کی بدولت روایتی حریف شمالی اور جنوبی کورین ٹیموں سے دونوں ملکوں کے قریب آنے کا قوی امکان تھا جو اس فیصلے کے بعد دم توڑ گئی ہیں۔
 

Advertisement