یوتھ ورلڈ ٹائٹل کیلئے ایشین بوائے عثمان وزیر کی فائٹ کورونا کے باعث ملتوی

Published On 16 May,2021 02:54 pm

منیلا: (دنیا نیوز) یوتھ ورلڈ ٹائٹل کیلئے ایشین بوائے عثمان وزیر کی فائٹ کورونا وائرس کے باعث ملتوی کردی گئی۔

فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں 22 مئی کو فائٹ شیڈول تھی، ورلڈ چیمپئن جیرون انکجاس اور کووچ جووان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کورونا کی وبا کے باعث عثمان وزیر کی فائٹ کو موخر کر دیا گیا تھا ،نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

عثمان وزیر نے آئی بی ایف یوتھ ورلڈ ٹائٹل کے مقابلے کے لئے اپنی تیاری جاری رکھی ہوئی ہے۔