کامن ویلتھ گیمز کے لیے اولمپئن ارشد ندیم سمیت 11 اتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ مکمل

Published On 27 June,2022 11:32 am

لاہور: (دنیا نیوز) کامن ویلتھ گیمز کے لیے اولمپئن ارشد ندیم، ریسلر انعام بٹ سمیت گیارہ اتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ کر لیے گئے، قومی دستہ 23 جولائی کو برمنگھم روانہ ہو گا۔

انٹی ڈوپنگ ایجنسی آف پاکستان کی ٹیم نے کامن ویلتھ گیمز کی تیاریوں میں مصروف اولمپئن ارشد ندیم سمیت چھ ریسلرز اور ایک ویٹ لفٹر حیدر علی کے ڈوپنگ سمپلز لے لیے ہیں، اس سے قبل اسلام آباد میں جاری کیمپس میں شریک دو باکسرز اور ایک اسکواش کھلاڑی کا ڈوپ ٹیسٹ ہوا تھا۔

ڈوپنگ ٹیم گوجرانوالہ میں ٹریننگ کرنے والے دو ویٹ لیفٹرز اور ایبٹ آباد میں جاری ہاکی ٹیم کے کیمپ میں سے بھی دو کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ لے گی۔
 

Advertisement