ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں پیدا ہونے والی لبنانی خاتون کوہ پیما نیلی عطار نے کے ٹو سر کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
سعودی خبررساں ادارے کے مطابق الپائن کلب کے کرار حیدری نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عرب خاتون کوہ پیما نیلی عطار کے ٹو سر کرنے والی پہلی عرب خاتون کوہ پیما بن گئی ہیں، اس سے قبل پاکستان کی 2 خاتون کوہ پیماؤں ثمینہ بیگ اور نائلہ کیانی نے کے ٹو سر کیا تھا۔
الپائن کلب کے مطابق ثمینہ بیگ کے ٹو سر کرنے والی پہلی خاتون کوہ پیما ہیں ان کے علاوہ ایرانی، تائیوان اور انڈورا کی خواتین کوہ پیما نے کے ٹو سر کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
نیلی عطار نے میڈیا سے بات چیت میں کے ٹو سر کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کی ہمیشہ سے یہ خواہش تھی کہ وہ پاکستان جا کر کے ٹو کو سر کریں۔
خیال رہے کہ نیلی عطار 17 جون سے پاکستان کے دورے پر ہیں جس میں وہ کے ٹو سر کرنے کے علاوہ دیگر علاقوں کا بھی سفر کریں گی۔