راولاکوٹ: نیشنل گراس سکیٹنگ مقابلے، ملک بھر سے کھلاڑیوں کی شرکت

Published On 03 October,2022 04:56 pm

راولاکوٹ: (دنیا نیوز) پونچھ کی حسین وادی راولاکوٹ کے خوبصورت تولی پیر کے مقام پر نیشنل گراس سکیٹنگ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، مقابلوں میں ملک بھر سے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

آزاد کشمیر ونٹر سپورٹ نے گلف ایمپائر کے تعاون سے ٹیموں نے مقابلہ جات میں حصہ لیا، مقابلوں میں پاکستان اور آزاد کشمیر سے دس ٹیموں کے ستر سے زیادہ ایتھلیٹس نے حصہ لیا، جن میں 25 خواتین ایتھلیٹس بھی میں شامل تھیں۔

مقابلوں کے اختتام پر کھلاڑیوں میں کیش انعامات اور میڈلز تقسیم کیے گئے، مقابلوں میں عوام کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔