ریاض : (ویب ڈیسک ) سعودی ڈاکار ریلی 2023ء کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز سعودی عرب کے شہر ینبع میں ہوگیا۔
سعودی ڈاکار ریلی مسلسل چوتھی مرتبہ سعودی عرب میں ہورہی ہے ، اس بار گزشتہ تین برسوں کے مقابلے میں 70 فیصد نئے روٹ مقرر کیے گئے ہیں۔
سعودی میڈیا کے مطابق ڈاکار ریلی 15 جنوری تک جاری رہے گی ، اس کے بعد ریلی مملکت کے مغربی علاقے سے مشرقی علاقے کا رخ کرے گی۔
سعودی میڈیا نے بتایا ہے کہ اس ریلی میں 455 گاڑیاں ریس کی مختلف کیٹیگریز میں حصہ لیں گی جبکہ ریس میں 68 ممالک کے ڈرائیور 8500 کلومیٹر کے ٹریکس پر گاڑیاں دوڑائیں گے۔
سعودی ڈاکار ریلی کا ٹریک تعارفی مرحلے کے علاوہ 14 مراحل پر مشتمل ہے۔
رواں برس کے ایڈیشن میں نئے ٹریکس متعارف کروائے گئے ہیں جو شرکاء کو بحیرہ احمر کے ساحلوں پر واقع ینبع سے مملکت کے صحرا کی ریت سے ہوتے ہوئے دمام کے ساحل پر دمام تک لے جائیں گے۔