ویسٹ ایشیا بیس بال چیمپئن شپ، بھارت نے پاکستان کی دعوت قبول کرلی

Published On 10 January,2023 07:44 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک)بھارتی بیس بال ٹیم نے اسلام آباد میں ہونے والے ویسٹ ایشیا چیمپین شپ ایونٹ کے لیے پاکستان آمد کی دعوت قبول کرلی۔

نجی میڈیا چینل کے مطابق پاکستان بیس بال فیڈریشن نے بھارت کو رواں ماہ اسلام آباد میں شیڈول ویسٹ ایشیا چیمپین شپ میں شرکت کی دعوت دی تھی جو اس نے قبول کرلی ہے۔

ویسٹ ایشیا بیس بال کپ 25 جنوری سے یکم فروری تک اسلام آباد میں منعقد ہوگا جس میں بھارت، افغانستان، فلسطین،سری لنکا، بنگہ دیش کی ٹیمیں اپنی قسمت آزمائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو ایشین بیس بال فیڈریشن کی نائب صدارت مل گئی

پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سید فخر شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بھارتی ٹیم کی ایونٹ میں شرکت سے خطے میں اسپورٹس کو فروغ حاصل ہوگا، ایونٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

بھارت کی بیس بال فیڈریشن نے دلی میں پاکستانی سفارت خانے کو ویزا کی درخواست دیدی، پاکستانی سیکیورٹی اداروں کی کلیئرنس کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کو ویزے جاری کردیئے جائیں گے۔قومی ٹیم کی تیاری کے لیے تربیتی کیمپ پاکستان اسپورٹس کمپلیکس میں جاری ہے۔