سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

Published On 10 January,2023 06:57 pm

کراچی: (دنیا نیوز)مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد آج غیر معمولی کمی ہوگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کے اضافے سے 1876 ڈالر کی سطح پر آنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو فی تولہ سونے کی قیمتوں میں 3300 اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں 2829 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

قیمتوں میں کمی کے بعد ملکی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر ایک لاکھ 81 ہزار 800 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر ایک لاکھ 55 ہزار 864 روپے کی سطح پر آگئی۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 30 روپے بڑھ کر 2100 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 25.71 روپے بڑھ کر 1800.41 روپے کی سطح پر آگئی۔