لندن : ( ویب ڈیسک ) ارجنٹائن کی فٹ بال ٹیم کے کوچ لیونل سکالونی نے کہا ہے کہ فیفا ورلڈکپ 2026 کھیلنے یا نہ کھیلنے کا فیصلہ سٹار فٹ بالر لیونل میسی خود کریں گے۔
ارجنٹائن کوچ کا کہنا تھا کہ اگر میسی کی فٹنس برقرار رہتی ہے تو وہ آئندہ ورلڈ کپ کے لئے ٹیم کا حصہ ہوں گے، میرے جو الفاظ میسی کیلئے ہیں وہیں اینجل ڈی ماریا کیلئے بھی ہیں جب تک فٹ رہیں گے انہیں سکواڈ کا حصہ بنایا جائے گا، وہ ورلڈکپ میں کچھ مسائل کا شکار تھے لیکن جب ہمیں ان کی ضرورت پڑی تو وہ ٹیم کیلئے گراؤنڈ میں اترے۔
لیونل سکالونی کا کہنا تھا کہ قطر ورلڈ کپ میں ہماری کامیابی کے پیچھے شائقین، عملے اور کھلاڑیوں کی سپورٹ تھی جس سے یہ سب ممکن ہوا۔
علاوہ ازیں گزشتہ ماہ سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ میسی دوبارہ بارسلونا کلب کو جوائن کرسکتے ہیں۔