اسلام آباد : ( ویب ڈیسک ) پہلی میکڈونلڈز آل پاکستان جونیئر اینڈ ویمن سکواش چیمپئن شپ کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی، نور العین ، صائمہ شوکت ، کومل خان اور رشنا محبوب نے ویمنز سنگلز کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔
جہانگیر خان سکواش کمپلیکس پی ایس بی کراچی سینٹر پر جاری ایونٹ میں کھیلے گئے پری کوارٹر فائنل میچز میں نور العین نے ام کلثوم ، صائمہ شوکت نے لائبہ خان، کومل خان نے آئینہ شیخ اور رشنا محبوب نے آمنہ ملک کو شکست دے کر اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کی۔
بوائز انڈر 15 کے پری کوارٹر فائنل میچز میں ابراہیم محب نے حسن فرید ، عمیر عارف نے احمد کامران کو ، شایان علی نے ایم فاروق کو ، مبین خان نے معین الدین کو ، زمان خان نے عبدالباسط خان کو ، عدنان زمان نے ارسلان علی کو ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔
گرلز انڈر 15 کے مقابلوں میں سحرش علی ، سوہا علی ، وجیہہ الطاف ، سمیرا شاہد ، سیدہ سارہ علی ، ایمن فاطمہ اور رانیہ قاضی نے کامیابی حاصل کر کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔