انگلش پریمیئر لیگ : برائٹن اینڈ ہوو البیون نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو ہرا دیا

Published On 05 May,2023 01:56 pm

لندن : (ویب ڈیسک ) انگلش پریمیئر لیگ میں برائٹن اینڈ ہوو البیون نے سخت مقابلے کے بعد مانچسٹر یونائیٹڈ کو ہرا دیا۔

ایمیکس سٹیڈیم، برائٹن میں کھیلے گئے میچ میں برائٹن اینڈ ہوو البیون نے مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں دونوں ٹیموں کے درمیان انتہائی سخت مقابلہ ہوا ، میچ کے پہلے ہاف پر دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

میچ اختتامی مراحل میں برائٹن اینڈ ہوو البیون کے الیکسس میک الیسٹر نے ملنے والی پنالٹی شوٹ آؤٹ پر گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرا دیا۔

یوں انتہائی سخت مقابلے کے بعد برائٹن اینڈ ہوو البیون نے مانچسٹر یونائیٹڈکو 0-1 گول سے شکست دے دی۔

اس فتح کے بعد برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ایک درجہ ترقی ہوئی ہے اور وہ 55 پوائنٹس کے ساتھ ای پی ایل ٹیبل پر ساتویں سے چھٹے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔
 

Advertisement