مظفرآباد: سیاحت کے فروغ کیلئے پیرا گلائیڈنگ کا انعقاد

Published On 02 July,2023 05:34 pm

مظفرآباد: (دنیا نیوز) آزاد جموں و کشمیر میں سیاحت کے فروغ کیلئے پیرا گلائیڈنگ کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عید کی چھٹیوں کے دوران گرمی سے ستائے کراچی، لاہور ، اسلام آباد و دیگر شہروں سے سیاحوں نے ٹھنڈے علاقوں کا رخ کیا۔

پرفضا سیاحتی مقام سراں سے پیرا گلائیڈرز کی اڑان ،ٹھنڈے ٹھار موسم اور خوبصورت نظاروں سے سیاح خوب لطف اندوز ہوئے ، ایڈونچر ٹورازم کے شوقین افراد نے فن کا مظاہرہ کیا۔

سیاحوں کا کہنا کہ پراگلائیڈنگ کے انعقاد سے آزاد کشمیر میں ٹورازم کے فروغ میں مدد ملے گی اور پاکستان سمیت دنیا بھر سے سیاحوں کی توجہ آزاد کشمیر کے سیاحتی مقامات کی طرف مبذول ہو گی۔