فرانسیسی مڈفیلڈر امانڈائن ہینری انجری کے باعث فٹبال ورلڈ کپ سے باہر

Published On 08 July,2023 02:55 am

پیرس : ( ویب ڈیسک ) فرانس کی مڈفیلڈر امانڈائن ہینری پنڈلی کی انجری کے باعث ویمنز فٹبال ورلڈ کپ سے باہر ہوگئیں۔

33 سالہ کھلاڑی کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے لیے فرانسیسی سکواڈ میں دوبارہ شامل کیا گیا تھا کیونکہ اس سے پہلے وہ سابق کوچ کورین ڈائیکر کے ساتھ جھگڑے کی وجہ سے دسمبر 2020 سے اپنے ملک کے لیے نہیں کھیلی تھیں۔

فرانسیسی فٹ بال فیڈریشن نے کہا کہ ہینری کی بائیں پنڈلی میں چوٹ آئی ہے اور ان کی جگہ ڈیفینڈر ایسیاتو ٹونکارا کو سکواڈ میں شامل کیا جائے گا۔

ہینری نے حال ہی میں فرانسیسی ٹیم لیون کے ساتھ 15 سال گزارنے کے بعد نیشنل ویمنز ساکر لیگ کی طرف سے اینجل سٹی کلب کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ فرانس اپنی ورلڈ کپ مہم کا آغاز 23 جولائی کو جمیکا کے خلاف کرے گا۔