گولڈ کپ فٹبال چیمپئن شپ : پاناما اور میکسیکو نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

Published On 09 July,2023 03:49 pm

نیویارک : (ویب ڈیسک ) پاناما نے قطر اور میکسیکو نے کوسٹا ریکا کو شکست دے کر گولڈ کپ فٹبال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ۔

17 ویں گولڈ کپ کے دلچسپ مقابلے امریکہ اور کینیڈا میں جاری ہیں ، میگا ایونٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں پاناما نے قطر کے خلاف باآسانی 0-4 سے کامیابی حاصل کی اور سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ۔

فاتح ٹیم کی طرف سے اسماعیل ڈیاز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور ہیٹ ٹرک سکور کی ، دوسرے کوارٹر فائنل میں میکسیکو نے کوسٹا ریکا کو 0-2 سے مات دی ۔

میکسیکو کی طرف سے ایرک سانچیز اور پینیڈا الوارڈو نے ایک ، ایک گول کیا ۔