پہلی بار فیفا ویمن ورلڈ کپ جیتنے والی سپین کی ٹیم اپنے وطن واپس پہنچ گئی

Published On 22 August,2023 01:20 pm

میڈرڈ: (دنیا نیوز) پہلی بار فیفا ویمن ورلڈ کپ جیتنے والی سپین کی ٹیم اپنے وطن واپس پہنچ گئی، وطن واپسی پر کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا گیا۔

سپین کی چیمپئن ٹیم نے اپنے ملک میں ہزاروں شائقین کے ساتھ جیت کا جشن منایا، کھلاڑیوں نے انگلینڈ کیخلاف فائنل میں فاتحانہ گول کرنے والی اولگا کارمونا کو ہوا میں اچھال کر خوشی منائی۔

اس موقع پر اولگا کارمونا کا کہنا تھا کہ آج کا دن پورے ملک کیلئے بہت خاص دن ہے لیکن یہ میرے لیے بہت پیچیدہ بھی ہے، اولگا کارمونا کو فائنل جیتنے کے بعد والد کے انتقال کی خبر ملی تھی۔