نیویارک : (ویب ڈیسک ) سربیا کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور میگا ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ نوویک جوکووچ اور امریکی ٹینس سٹار ٹیلر فریٹز اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئے۔
سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے امریکا کے شہر نیویارک میں جاری ہیں۔
مینز سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں سربین سیکنڈ سیڈ ڈ نوویک جوکووچ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کروشین کھلاڑی بورنا گوجو کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6، 5-7اور 4-6 سے شکست دی اور کوارٹر فائنل راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا، جہاں ان کا مقابلہ میزبان حریف کھلاڑی ٹیلر فریٹز سے ہوگا۔
ایک اور میچ میں امریکی ٹینس کھلاڑی ٹیلر فریٹز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے سوئٹزرلینڈ کے حریف کھلاڑی ڈومینک سٹیفن سٹرکرکو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں6-7(2-7)، 4-6 اور 4-6 سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے ٹاپ ایٹ راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
— ATP Tour (@atptour) September 4, 2023
Three American men are through to the last eight at the @usopen for the first time since 2005! #USOpen pic.twitter.com/7ohVGC1J5q
امریکا کے بین شیلٹن نے بھی کوارٹر فائنل راؤنڈ تک رسائی حاصل کرلی ، انہوں نے سخت مقابلے کے بعد ہم وطن حریف کھلاڑی ٹومی پال کو 4-6، 3-6،6-4 اور 4-6 سے اپ سیٹ شکست سے دوچار کیا۔
امریکی ٹینس سٹار ٹومی پال مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے۔
اسی طرح میزبان امریکی کھلاڑی فرانسس تیافو نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے آسٹریلین حریف کھلاڑی رنکی ہیجیکتا کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6، 1-6 اور 4-6سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔