نیویارک : (ویب ڈیسک ) امریکا کی نامور ٹینس سٹار اورمیگا ایونٹ کی سکستھ سیڈڈ کوکوگف اور جمہوریہ چیک کی ہی کیرولینا موچووا اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئیں ۔
سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے امریکا کے شہر نیویارک میں جاری ہیں۔
میزبان 19 سالہ کوکوگف نے میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں لٹویا کی 26 سالہ جیلینا اوسٹاپینکو کو شکست دے کرپہلی مرتبہ ٹاپ فور میں جگہ بنا لی جبکہ جمہوریہ چیک کی ہی کیرولینا موچووا نے ٹاپ ایٹ میچ میں رومانیہ کی سوراناکرسٹیا کو ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔
آج ویمنز سنگلز مقابلوں کے ٹاپ 8 راؤنڈ میں امریکا کی نامور ٹینس سٹار اورمیگا ایونٹ کی سکستھ سیڈڈ کوکوگف نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف لٹویا کی 26 سالہ جیلینا اوسٹاپینکو کو سٹریٹ سیٹس میں 0-6 اور 2-6 سے شکست دے کر پہلی مرتبہ یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔
Milestone achievement unlocked for Coco Gauff. pic.twitter.com/xkpHYxjAU5
— US Open Tennis (@usopen) September 5, 2023
اس سے قبل پری کوارٹر فائنل میچ میں لٹویا کی جیلینا اوسٹاپی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاؤلش ٹاپ سیڈڈ اور دفاعی چیمپئن آئیگاسویٹیک کو اپ سیٹ شکست دیکر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔
میزبان ٹینس سٹار کوکوگف نے 67منٹ کے مقابلے کے بعد جیلینا اوسٹاپینکو کو پچھاڑ دیا۔
میگا ایونٹ کے ویمنز سنگلز کے دوسرے کوارٹر فائنل میچ میں جمہوریہ چیک کی ہی کیرولینا موچووا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے رومانیہ کی سورانا کرسٹیالٹویا کو سٹریٹ سیٹس میں 0-6 اور 3-6 سے ہرا کر نہ صرف میگا ایونٹ سے باہر کردیا بلکہ سیمی فائنل راؤنڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا، جہاں ان کا مقابلہ امریکی ٹینس کھلاڑی کوکوگف سے ہوگا۔