پرتگال نے دوسری بار یوئیفا نیشنز لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

Published On 09 June,2025 11:45 am

لزبن: (دنیا نیوز) پرتگال نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سپین کو شکست دیکر یوئیفا نیشنز کپ کا ٹائٹل دوسری بار اپنے نام کر لیا۔

پرتگال نے ایک بار پھر یورپی فٹبال میں اپنی برتری ثابت کر دی، یوئیفا نیشنز لیگ 2025 کے فائنل میں پرتگال نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد سپین کو پینالٹی ککس پر 3 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا، یہ پرتگال کی نیشنز لیگ میں دوسری کامیابی ہے۔

فائنل کا دلچسپ مقابلہ مقررہ وقت تک 2-2 گول سے برابر رہا، دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل پیش کیا تاہم اضافی وقت میں بھی کوئی گول نہ ہو سکا جس کے بعد فیصلہ پینالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔

پرتگالی گول کیپر کی شاندار کارکردگی نے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا جبکہ سپین کی جانب سے دو پینالٹی ککس ضائع کی گئیں، اسی کے ساتھ فرانس نے کپ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔

ادھر تیسری پوزیشن کے میچ میں فرانس نے جرمنی کو 0-2 سے شکست دے دی، فرانس نے میچ کے آغاز سے ہی حاوی کھیل پیش کیا اور جرمنی کو گول کرنے کا کوئی موقع نہ دیا۔

پرتگال کی فتح کے ساتھ ہی یوئیفا نیشنز لیگ 2025 کا شاندار اختتام ہوا جس نے یورپی فٹبال کے مداحوں کو کئی یادگار لمحات دیئے۔