ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان کے دو کھلاڑیوں نے گولڈ میڈل جیت لیے

Published On 06 July,2025 05:34 pm

کولمبو:(دنیا نیوز) سری لنکا میں جاری ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان کے دو کھلاڑیوں نے گولڈ میڈل جیت لیے۔

غیرملکی میڈیا  رپورٹ کے مطابق ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان نے میدان مارلیا، پہلے انڈر 10 کیٹیگری میں حذیفہ ارشد نے کیڈت انفرادی کاتا میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا،اس کے بعدآئینہ نوئیل نے پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیت لیا، آئینہ نوئیل نے انڈر 12 پلس 40 کے جی کلاس میں گولڈ میڈل جیتا۔

یاد رہے ان فتوحات کے بعد دو گولڈ، ایک سلور اور سات برانز کے ساتھ ٹورنامنٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کے حاصل کردہ میڈلز کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔

خیال رہے سری لنکا کے دارالحکومت ولمبو میں جاری ایونٹ میں بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیپال اور بھوٹان شامل ہیں۔