ورلڈ ماسٹرز سنوکر چیمپئن شپ: محمد آصف پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

Published On 15 July,2025 05:22 pm

اومان: (ویب ڈیسک) آئی بی ایس ایف ورلڈ ماسٹرز سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے محمد آصف پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

بحرین میں جاری آئی بی ایس ایف ورلڈ ماسٹرز سنوکر چیمپئن شپ کے راؤنڈ آف 22 میں آصف نے ویلز کے ٹونی مورگن کو تین ۔ صفر سے شکست دی، آصف کی کامیابی کا سکور 74 ۔ 10 ، 106 ۔ 0 اور 79 ۔ 11 رہا۔

محمد آصف نے دوسرے فریم میں 90 اور تیسرے فریم میں 61 کی بریک کھیلی، محمد آصف اپنا پری کوارٹر فائنل میچ آج شام کھیلیں گے۔