لندن: (دنیا نیوز) پاکستانی اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی تیاری کیلئے لندن پہنچ گئے۔
پاکستانی جیولین تھرور ارشد ندیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا لندن میں انجری کا علاج کراؤں گا اور ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی تیاری کروں گا، پاکستان میں زیادہ گرمی کے باعث لندن میں ٹریننگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ نیرج چوپڑا سے نہیں میرا مقابلہ اپنے آپ سے ہے، کوشش ہوتی ہے مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کروں، اولمپک میں عوام کی دعاؤں اور محنت کا صلہ ملا۔