پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ٹریڈ ڈائیلاگ میکانزم کے معاہدے پر باضابطہ دستخط

Published On 15 July,2025 01:15 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ٹریڈ ڈائیلاگ میکانزم کے معاہدے پر باضابطہ دستخط ہوگئے۔

دونوں ملکوں کا تجارتی مواقع تلاش، رکاوٹیں دور کرنے اور باہمی سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق ہوگیا، ڈیجیٹل تجارت، قابل تجدید توانائی، زراعت اور دوا سازی جیسے شعبوں میں تعاون پر زور دیا گیا۔

وزیر تجارت جام کمال اور برطانوی وزیر انگلس الیگزینڈر نے معاہدے پر دستخط کئے، پاکستان نے برآمدات میں اضافے کیلئے آئی ٹی، زرعی ٹیکنالوجی اور فارماسیوٹیکل شعبے کو اجاگر کیا۔