لاہور: (دنیا نیوز) اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی انجری کے باعث آئندہ ماہ پولینڈ ڈائمنڈ لیگ میں شرکت مشکوک ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق ارشد ندیم کی گزشتہ ہفتے برطانیہ میں پنڈلی کے مسلزکی سرجری ہوئی تھی، ارشد ندیم کا لندن میں ری ہیب جاری ہے۔
ڈاکٹرز کے مطابق اولپمک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا جیولین تھرو کے مقابلوں میں جلد ان ایکشن ہونے کا امکان نہیں۔