ویلینشیا اوپن سکواش: پاکستان کے حمزہ خان سیمی فائنل میں پہنچ گئے

ویلینشیا اوپن سکواش: پاکستان کے حمزہ خان سیمی فائنل میں پہنچ گئے

حمزہ نے کوارٹر فائنل میں فرانس کے 7 سیڈ برائس نکولز کو 0-3 سے ہرایا، پاکستانی پلیئر نے 42 منٹ جاری رہنے والا میچ 13-11، 11-2، 11-6 کے سکور سے جیتا۔

اس سے قبل بدھ کو دوسرے راؤنڈ کے میچ میں حمزہ نے تھرڈ سیڈ مصر کے یاسین الشفیع کو 0-3 سے ہرایا تھا، سپین میں جاری ویلینشیا اوپن سکواش کی انعامی رقم 15 ہزار ڈالرز ہے۔