ورلڈ جونیئر ٹیم سکواش چیمپئن شپ: پاکستان نے پانچویں پوزیشن حاصل کرلی

Published On 01 August,2025 11:15 pm

قاہرہ: (ویب ڈیسک) پاکستان نے جنوبی کوریا کو 1-2 سے شکست دے کر ورلڈ جونیئر ٹیم سکواش چیمپئن شپ میں پانچویں پوزیشن حاصل کرلی۔

مصر کے شہر نیو قاہرہ میں منعقدہ چیمپئن شپ میں پوزیشن کے لیے دلچسپ مقابلہ ہوا۔ پہلے میچ میں پاکستان کے عبداللہ نواز کو 3-1 سے ناکامی کا سامنا رہا۔ دوسرے میچ میں انس علی شاہ بخاری نے 2-3 سے کامیابی حاصل کرکے مقابلہ 1-1 کردیا۔

تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں محمد عمیر عارف نے 2-3 سے حریف کو ہرا کر کر پاکستان کو 5 ویں پوزیشن پر فائز کردیا، قبل ازیں کوارٹر فائنل میں سیڈ 6 پاکستان کو سیڈ4 انگلینڈ اور سیڈ 5 بھارت نے سیڈ 3 کوریا کو ہرا دیا تھا۔