ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ: پاکستان نے مزید 2 گولڈ میڈل جیت لیے

Published On 24 August,2025 07:57 pm

بینکاک: (ویب ڈیسک) ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں پاکستان نے مزید 2 گولد میڈل جیت لیے جس کے بعد ایونٹ میں پاکستان کے سونے کے تمغوں کی تعداد 4 ہوگئی۔

تھائی لینڈ میں جاری ایشین باڈی بلڈنگ فزیک چیمپئن شپ کے چھٹے روز پاکستانی تن سازوں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے مزید 2 گولڈ میڈل اپنے نام کرلیے۔

جس کے بعد ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے سونے کے تمغوں کی تعداد چار ہوگئی، فیضان گل نے 170 سی ایم اسپورٹس فزیک کیٹیگری میں طلائی تمغہ حاصل کیا جب کہ بلال احمد نے 180 سی ایم فزیک کیٹیگری میں سونے کا تمغہ جیتا۔

یاد رہے کہ دو روز قبل، پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے سیکریٹری سہیل انور تھائی لینڈ میں منعقد 57 ویں ایشین باڈی بلڈنگ اینڈ اسپورٹس فزیک چیمپئن شپ میں قومی ٹیم کے ہمراہ خود بطور ہیڈ کو چ اور مینجر بن کر شریک ہوئے، جبکہ ان کی اہلیہ جج اور بیٹی نے ٹیسٹ جج کے طور پر ایونٹ میں شرکت کی۔

ایک ہی گھر سے 3 آفیشلز کے انٹرنیشنل ایونٹ میں حصہ لینے پر پاکستان اسپورٹس بورڈ نے نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن سہیل انور کو شوکاز نوٹس جاری کیا، جس میں اُن سے 3 روز میں وضاحت طلب کی گئی ہے۔