بنکاک: (دنیا نیوز) تھائی لینڈ میں جاری 57 ویں ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں پاکستان نے شاندار کامیابی حاصل کر لی۔
جونیئر کیٹیگری میں پاکستان کے فراست علی نے طلائی تمغہ (گولڈ میڈل) اپنے نام کیا، یہ پاکستان کے لیے ایک بڑا اعزاز قرار دیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ فراست علی نے گزشتہ برس مسٹر پنجاب کا ٹائٹل بھی اپنے نام کیا تھا اور اب ایشیائی سطح پر بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔
پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن نے فراست علی کی اس کامیابی کو ملکی کھیلوں کے لیے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے یہ ایک روشن مثال ہے۔