معروف کوہ پیما سرباز خان نے ہندوکش کی بلند ترین چوٹی تریچ میر سر کرلی

Published On 19 August,2025 07:35 pm

چترال :(ویب ڈیسک ) معروف کوہ پیما سرباز خان نے چترال میں واقع سلسلہ ہندوکش کی بلند ترین چوٹی تریچ میر سر کرلی ہے۔

ملکی اور مقامی کوہ پیماؤں پر مشتمل ٹیم تریچ میر بھیجنے کا فیصلہ خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورزم اتھارٹی نے کیا تھا، اس مہم کو ’ تریچمیر ایکسپیڈیشن 2025‘ کا نام دیا گیا ہے۔

7 ہزار 708 میٹر بلند تریچ میر کی چوٹی کو پہلی بار 1950 میں ناروے کی ٹیم نے کامیابی کے ساتھ سر کیا  تھا اور رواں سال اس تاریخی کامیابی کے 75 سال مکمل ہوگئے ہیں، سال 2025 کو تریچمیر سر کیے جانے کے ’ پلاٹینم جوبلی‘ کے طور پر منایا جا رہا ہے۔

خیال رہے سرباز خان کی ٹیم میں چترال کے 2 نوجوان کوہ پیما اکمل نوید اور شمس القمر بھی شامل تھے جو 7 ہزار 200 میٹر کی بلندی تک پہنچ گئے لیکن چوٹی سر نہیں کرسکے۔