پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن کا معرکہ حق کومبیٹ نائٹ مقابلے کرانے کا فیصلہ

Published On 21 August,2025 01:34 am

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن نے بھارت کو شکست دینے پر پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

فتح کا جشن منانے کے لئے معرکہ حق پاکستان کومبیٹ نائٹ مقابلے کروانے کا فیصلہ کیاگیا، معرکہ حق پاکستان کومبیٹ نائٹ میں اوپن ایم ایم اے چیمپئن شپ اور روڈ ٹو بریو 100 مقابلوں کا انعقاد کروایا جائے گا، اوپن ایم ایم اے چیمپئن شپ میں ایمیچور فائٹرز حصہ لیں گے۔

اوپن ایم ایم اے مقابلوں میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی، اوپن ایم ایم اے مقابلوں میں لڑکے اور لڑکیوں پر مشتمل مختلف ویٹ کیٹگریز کی ٹیمیں شرکت کریں گی، اوپن ایم ایم اے چیمپئن شپ ایونٹ جیتنے والے ورلڈ چیمپئن شپ ایم ایم اے جارجیا میں شرکت کریں گے۔

روڈ ٹو بریو مقابلوں کا 100 واں مقابلہ بحرین میں رواں سال ہوگا، روڈ ٹو بریو 100 مقابلوں میں پانچ فائٹرز حصہ لیں گے، ازبکستان، آذربائیجان، ایران، مصر اور مراکو کے ٹاپ فائٹرز مقابلوں میں حصہ لیں گے، پاکستانی فائٹرز پانچوں ملکوں کے فائٹرز کے ساتھ مدمقابل ہوں گے۔

صدر پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن نے بتایا کہ پنجاب حکومت کا شکریہ جنہوں نے اس ایونٹ کو منعقد کرانے کے لئے کافی مدد کی، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق مکسڈ مارشل آرٹس مقابلوں کا انعقاد کروایا جارہا ہے، دونوں ایونٹس کے فائنل مقابلے 24 اگست کو ڈی ایچ اے سٹیڈیم فیز 6 میں کھیلے جائیں گے۔