اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک میں سیلاب کی صورتحال کے باعث پہلے نیشنل یوتھ گیمز ملتوی کردیئے گئے۔
ذرائع کے مطابق موسمی حالات اور سیلابی صورتحال کے باعث پہلے نیشنل یوتھ گیمز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا، پہلے نیشنل یوتھ گیمز 7 سے 13 ستمبر تک اسلام آباد میں شیڈولڈ تھے۔
ذرائع کے مطابق نیشنل یوتھ گیمز ایک ماہ کے لیے ملتوی کیے جا رہے ہیں اور اس حوالے سے اگلے ماہ جائزہ اجلاس میں نئی تاریخوں کا فیصلہ کیا جائے گا۔