اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف آج نارووال اور سیالکوٹ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، چیئرمین این ڈی ایم اے اور وفاقی وزرا بھی ہوں گے، وزیراعظم محمد شہبازشریف کو امدادی کارروائیوں کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزرا خواجہ آصف اور احسن اقبال بھی وزیراعظم کے ہمراہ سیلاب زدہ علاقوں کے دورے میں شامل ہوں گے، وزیراعظم کو سب سے پہلے متاثرہ علاقوں کا فضائی معائنہ کروایا جائے گا، وزیراعظم کو فضائی معائنے کے بعد متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی کارروائیوں اور متاثرین کی بحالی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کا مجوزہ دورہ گلگت منسوخ کر دیا گیا ہے۔