لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان فٹبال فیڈریشن نے سری لنکا میں 15 سے 27 ستمبر تک ہونے والی ساف انڈر-17 چیمپئن شپ 2025 کے لیے قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔
انڈر17 کے ہیڈ کوچ ناصر اسماعیل نے کیمپ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 540 کھلاڑیوں میں سے 35 کا ٹرائلز کے بعد انتخاب ہوا، کپتان عبدالصمد سمیت 4 کھلاڑی پچھلی انڈر 17 ٹیم کا حصہ رہ چکے ہیں، جذبہ اور کمیٹمنٹ ہماری اصل طاقت ہے۔پاکستانی کھلاڑیوں کا مقصد بہتر سے بہتر رزلٹ لانا ہے۔
پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 16 ستمبر کو بھوٹان کے خلاف کھیلے گی، دوسرا میچ 19 ستمبر کو مالدیپ کے خلاف ہوگا جبکہ گروپ مرحلے کا آخری میچ 22 ستمبر کو بھارت کے خلاف شیڈول ہے۔
سکواڈ میں گول کیپرز: سمر رزاق، خلیل جبران اور عادل علی خان، ڈیفینڈرز: ندیم حسین، محمد عالم، محمد مسعود، محمد زبیر، شاہد انجم، عابث رضا اور عزیزاللہ، مڈفیلڈرز: مصطفیٰ اصرار، عبدالصمد، ابراہیم آصف، محمد طلحہ، ہارون رشید، محمد عیسیٰ اور سعد ٹوانہ، فارورڈز: محمد عبداللہ، منصور احمد، حسنین ولی رضا، محمد اویس، حمزہ یاسر اور سید شہرام شامل ہیں۔