لاہور: (دنیا نیوز) پاک بنگلا دیش ہاکی سیریز کیلئے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی ٹیم کے ٹریننگ کیمپ کا اعلان کر دیا۔
صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن میر طارق حسین بگٹی نے منظوری دے دی، کیمپ تین میچز پر مشتمل سیریز کے لیے قومی ٹیم کی تیاری کے لئے منعقد ہوگا۔
پی ایچ ایف کے مطابق پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ہاکی سیریز ڈھاکہ میں 13 سے 16 نومبر تک کھیلی جائے گی۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق سیریز کی فاتح ٹیم ایف آئی ایچ مینز ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائرز کے لیے کوالیفائی کرے گی۔



