سندھ پولیس گیمز کا محفوظ اور پُرامن ماحول میں شاندار آغاز

Published On 19 November,2025 07:47 pm

کراچی: (دنیا نیوز) وزیرِداخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجارنے پولیس ہیڈکوارٹرز گارڈن ساؤتھ میں سندھ پولیس گیمز کا افتتاح کر دیا۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن،ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈو،چیئرمین سندھ پولیس سپورٹس سمیت دیگر نے شرکت کی۔

افتتاحی تقریب میں پولیس بینڈز نے شاندار پرفارمنس پیش کی، جس کےبعد سندھ پولیس گیمز کا محفوظ اور پرامن ماحول میں شاندار آغاز ہوگیا۔

سندھ پولیس گیمز 12 دستوں، 18 مختلف کھیلوں کے مقابلوں پر مشتمل ہے، کھیلوں کے ان مقابلوں کے لیے 13 مقامات مختص ہیں، 1547 کھلاڑیوں میں 180 اہلکار بھی شامل ہیں۔

سندھ پولیس گیمز میں ایتھلیٹکس، کرکٹ، فٹبال سمیت متعدد گیمز کے مقابلے شامل ہیں، ان گیمز کے فاتح کھلاڑیوں کیلئے 900 میڈلز اور 78 ٹرافیز بھی رکھی گئی ہیں۔