فیس بک کا ویڈیو مانیٹرنگ کیلئے مائیکروچپس بنانے کا اعلان

Last Updated On 29 May,2018 02:03 pm

فیس بک نے اپنی الیکٹرانک چپس اور پروسیسر بنانے کا اعلان کیا ہے جس کے ذریعے حقیقی وقت میں فیس بک کی ویڈیو کو بہت مؤثر انداز میں فلٹر کرکے اس میں کسی دہشت گردی،

پیرس(نیٹ نیوز)فیس بک نے اپنی الیکٹرانک چپس اور پروسیسر بنانے کا اعلان کیا ہے جس کے ذریعے حقیقی وقت میں فیس بک کی ویڈیو کو بہت مؤثر انداز میں فلٹر کرکے اس میں کسی دہشت گردی، خودکشی، قتل اور دیگر جرائم کا پتا لگانا ممکن ہوگا۔

فیس بک سے وابستہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ماہر یان لی کن نے بتایا اس وقت کسی ویڈیو کو مانیٹر کرنے کیلئے بہت وقت کی ضرورت ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا اگر کوئی فیس بک ویڈیو میں براہِ راست خودکشی یا قتل جیسا جرم کررہا ہے تو ہم اسے فوری طور پر بند کرنا چاہتے ہیں۔یان لی کن نے کہا چپس کے ساتھ ساتھ متعلقہ ہارڈویئر میں بھی تبدیلی کی جائیگی جن میں سرور ، مدر بورڈ اور ڈیٹا سنٹر تک رابطہ کرنیوالی چپس بھی شامل ہیں۔

ٹیکنالوجی تجزیہ نگاروں نے یہ بھی بتایا کہ آکیولس ہیڈ سیٹ کو بہتر بنانے کیلئے بھی فیس بک اپنی ذاتی مائیکروچپس پر کام کررہی ہے اسی طرح خاص اے ایس آئی سی چپس کرپٹوکرنسی کی تلاش میں استعمال ہورہی ہیں۔فیس بک نے دو سمارٹ سپیکرز کا اعلان بھی کیا تھا جنہیں فائیونا اور الوہا کے نام دے گئے تھے ۔