آنکھ کا پھڑکنا کوئی برا شگون نہیں، ماہرین

Last Updated On 28 May,2018 10:05 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ آنکھ کا پھڑکنا کوئی برا شگون نہیں بلکہ ایسا آنکھوں پر دباو پڑنے کی وجہ سے ہوتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق آج کل لوگ اپنا بہت زیادہ وقت کمپیوٹر یا فون اسکرین کے سامنے گزارنے کے عادی ہیں۔ جس کے نتیجے میں آنکھوں پر دباوبڑھتا ہے یا وہ خشک ہونے لگتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بہت تیز روشنی میں رہنا، آنکھ کی سطح یا اندرونی حصے میں خارش، جسمانی دباو، تمباکو نوشی اورذہنی تناوکے نتیجے میں آنکھ پھڑکنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔