لاہور(نیٹ نیوز) نئی تحقیق کے مطابق تمباکو نوشی ہمارے جسم کے پٹھوں کو نقصان پہنچاتی ہے۔ گزشتہ تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ تمباکو نوشی پٹھوں کو کمزور بناتی ہے
کیونکہ سگریٹ کے استعمال سے پھیپھڑوں پر سوزش آجاتی ہے اور یہ آپ کو ورزش اور دیگر کام کرنے سے روکتی ہے۔ پچھلی تحقیق میں یہ بتایا گیا تھا کہ سگریٹ پینے سے ہمارے جسم کی رگیں سکڑ جاتی ہیں جس کی وجہ سے آپ کو جسمانی سرگرمیاں کرنے میں مشکل پیش آتی ہے جوآپکی ورزش کرنے کی صلاحیت اور پٹھوں کے بڑھنے کی صلاحیت کو محدود کرتی ہے۔