روبوٹ بھی خلا میں جانے کیلئے تیار

Last Updated On 24 June,2018 12:56 pm

لاہور(نیٹ نیوز) اب روبوٹ بھی خلا نورد بنے گا، جرمن ایرو سپیس سنٹر نے کامیاب تجربہ کر لیا۔ سفید گیند کی شکل کے سیمون روبوٹ میں 8انچ ڈسپلے سکرین لگائی گئی ہے۔

یہ روبوٹ اُڑنے اور تیرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ سیمون ایک ہزار سے زائد الفاظ اور مختلف جملے سمجھ سکتا ہے۔ یہی نہیں بلکہ میوزک بجاکر اپنے انسان خلا نورد ساتھیوں کیلئے تفریح کا سامان بھی بن سکتا ہے۔

سیمون روبوٹ سسٹم میں خرابی یا کوئی خطرناک صورتحال سے آگاہ بھی کرے گا۔ رپورٹ کے مطابق روبوٹ اسی سال خلائی سٹیشن کیلئے روانہ ہوگا۔
 




Recommended Articles