لاہور: (دنیا نیوز) آلو کے چپس سامنے ہوں توکسی کا بھی ہاتھ رک نہیں پاتا۔ سائنسدانوں نے آلوکے چپس کی کشش کا راز ماں کا دودھ قرار دے دیا۔
امریکامیں میکس پلانک انسٹیوٹ فار میٹابولزم ریسرچ کے مطابق انسانی دماغ چکنائی اور نشاستہ والے کھانوں کی طرف سب سے زیادہ مائل ہوتا ہے۔ یہ دونوں چیزیں قدرتی طور پر ایک ساتھ کم ہی ملتی ہیں۔ سوائے ماں کے دودھ اورآلو کے چپس سے۔ یہی وجہ ہے کہ ماں کا دودھ بچپن سے ہی آپ کو آلو کے چپس کی جانب راغب کر دیتا ہے۔