چین :ڈرونز کو پکڑنے کیلئے ٹٰیکنالوجی کا کامیاب تجربہ

Last Updated On 02 July,2018 06:45 pm

بیجنگ (دنیا نیوز ) چین میں غیر قانونی ڈرونز کو پکڑنے کیلئے ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کیا گیا، دو سو میٹر کی بلندی تک اڑنے والے ڈرونز کو جال پھینک کر گرا دیا جائے گا۔

چین کی ایرو سپیس سائنس اینڈ انڈسٹری کارپوریشن نے غیر قانونی طور پر اڑائے جانے والے ڈرونز گرانے کا تجربہ کیا ہے۔ دو سو میٹر کی بلندی اور ایک سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑنے والے ڈرونز کو سیاہ رنگ کے ڈرونز سے پکڑا جائے گا۔

غیر قانونی ڈرونز کا پتہ چلانے کے لئے وائر لیس نظام نصب کیا جائے گا جو تین کلومیٹر کی حد میں اڑنے والے ڈرون کی نشاندہی کرے گا۔