لاہور: (دنیا نیوز) یورپی تحقیق کے مطابق دن بھر کافی کے تین کپ پینے سے آپ کی عمر طویل ہو سکتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کافی سے کیفین کو نکال کر استعمال کریں تب بھی اس کا ایک اضافی کپ کسی شخص کی زندگی کو بڑھا سکتا ہے۔ماہرین کے مطابق کافی پینے والوں میں جگر کی بیمایوں اور مختلف اقسام کے سرطان پیدا ہونے کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔