لاہور: (دنیا نیوز) سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کا جعلی صارفین کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، جس کے بعد سابق امریکی صدر براک اوباما، گلوکارہ کیٹی پیری اور لیڈی گاگا کے لاکھوں فالورز کم ہو گئے۔
جعلی ٹوئٹر صارفین کیخلاف کریک ڈاؤن کی وجہ سے مشہور شخصیات کے فالوورز میں کمی ہونے لگی، سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی امریکی گلوکارہ کیٹی پیری اور لیڈی گاگا کے 25 لاکھ فالوورز کم ہو گئے۔ سابق امریکی صدر براک اوباما کے 21 لاکھ فالوورز کم ہوئے ہیں۔ جعلی صارفین کے خلاف کریک ڈاؤن سےٹوئٹر کے اپنے اکاؤنٹ کے 77 لاکھ فالوورز کم ہو گئے ہیں۔