باپ سے قربت بچوں کی ذہنی نشوونما میں اضافے کا سبب

Last Updated On 16 July,2018 10:31 pm

لاہور (نیٹ نیوز ) ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ باپ سے قریب رہنے والے بچے چیزوں کو جلدی سمجھتے اور سیکھتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پیدائش کے وقت سے لے کر 2 سال کی عمر تک کے وہ بچے جن کے والد ان کیساتھ مختلف سرگرمیوں اور کھیل کود میں وقت گزارتے ہیں ایسے بچوں کی ذہنی نشوونما تیز ہوجاتی ہے ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ شیر خوار بچوں کی ماں سے قربت تو ایک عام بات ہے تاہم اگر اس عمر کے دوران والد بھی ان کیساتھ مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیں تو بچوں کی ذہنی کارکردگی میں اضافہ ہوتا ہے ۔

ماہرین نے اس بات پر زور دیا کہ ماں اور باپ دونوں بچے کیساتھ مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیں تاکہ وہ مستقبل میں ایک ذہین اور باصلاحیت فرد ثابت ہوسکے۔