لاہور(نیٹ نیوز) اب گاڑی میں اْڑان بھرنے کیلئے نہ ہی پائلٹ کا لائسنس حاصل کرنے کی ضرورت پڑے گی اور نہ یہ جیب پر بھاری ہوگی۔
کیونکہ امریکی سٹارٹ اپ کمپنی نے اْڑنے والی جدید گاڑی متعارف کرا دی ہے۔ بلیک فلائی نامی یہ گاڑی بجلی سے چلتی ہے اور ایک مرتبہ چارج ہونے کے بعد 62 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے 25 میل تک کا فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
ایک سیٹ پر مشتمل اس فلائنگ کار کو اْڑانے کیلئے پائلٹ کا لائسنس حاصل کرنے کی ضرورت نہیں تاہم ڈرائیورز کو معمولی ٹریننگ دی جائے گی۔ کمپنی کے مطابق یہ گاڑی انتہائی کم قیمت میں اگلے برس دستیاب ہوگی۔