پودوں کو پانی فراہم کرنیوالا سورج مکھی روبوٹ

Last Updated On 16 July,2018 03:04 pm

واشنگٹن(نیٹ نیوز) سائنسدان ایسا سورج مکھی روبوٹ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں جو سورج کی حرکت پر نظر رکھتے ہوئے پودوں کو روشنی کی جانب منتقل کر دیتا ہے اور ساتھ ہی انہیں پانی و ہوا کی فراہمی کو بھی یقینی بناتا ہے۔

اگر آپ کسی بھی مصروفیت کی وجہ سے گھر کے لان میں لگے پودوں کو پانی دینا بھول گئے ہیں تو پریشانی کی کوئی بات نہیں کیونکہ اب یہ روبوٹ اس ذمہ داری کو احسن طریقے سے ادا کریگا۔ یہ روبوٹ پودوں کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے پانی فراہم کریگا جبکہ دھوپ اور ہوا کی کمی کی صورت میں پودوں کو درست جگہ بھی منتقل کرسکے گا۔

روبوٹ بنانے والی معروف کمپنی ’’Vincrossn‘‘نے گھر کے پودوں کی دیکھ بحال اور اسے بروقت پانی دینے کیلئے کیکڑے کی شکل کا ایک روبوٹ تیار کیا ہے ۔ چھ ٹانگوں والے اس روبوٹ پر سورج مکھی کی طرح کا پھول بنا ہوا ہے جبکہ زیریں حصے میں پانی رکھنے کی گنجائش بھی ہے ،

یہ پودوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ بھی منتقل کرسکتا ہے ۔ امریکہ میں اس کی قیمت 949 ڈالر ہے اور اسے پہلی مرتبہ ایک سال قبل آزمائشی طور پر متعارف کرایا گیا تھا لیکن اب اس میں ترمیم و تبدیلی کے بعد جدید خصوصیات سے لیس کرکے دوبارہ لانچ کیا گیا ہے ۔