میکسیکو (دنیا نیوز ) میکسیکو میں روبوٹس کا پہلا اولمپک شروع ہو گیا، دنیا کے ایک سو پچاس ملکوں کے مستقبل کے معماروں پر مشتمل ٹیموں نے حصہ لیا۔
مقابلے میں حصہ لینے والے چودہ سے اٹھارہ برس عمر کے نوجوان ہیں، ان کے بنائے ہوئے روبوٹس مقابلوں میں شامل ہیں۔ روبوٹکس اولمپک کا مقصد انہیں عالمی سطح پر متعارف کروانا ہے۔
جج روبوٹ کے کام اور ٹیکنالوجی کے استعمال کو مدنظر رکھتے ہوئے فاتح کو منتخب کرتے ہیں، اس اولمپک کی تھیم توانائی کی بچت ہے، یعنی کم سے کم توانائی کا استعمال کیا جائے۔