لاہور: (روزنامہ دنیا) روزانہ کچھ دیرکی ورزش دل کی صحت کو بہتر بنانے کیلئے کافی فائدہ مند ثابت ہوتی ہے اور ہارٹ اٹیک سمیت دیگر بیماریوں سے بچاتی ہے۔ یہ بات امریکہ میں ہونیوالی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔
تحقیق میں بتایاگیا کہ روزانہ کچھ دیر کی جسمانی سرگرمیاں خلیات کو دوبارہ بننے میں مدد دیتی ہیں جس سے جسمانی ورم اور ان مسائل سے لڑنے میں مدد ملتی ہے جو امراض قلب کا باعث بنتے ہیں۔ اس تحقیق کے دوران چوہوں پر تجربات کرنے کے بعد یہ نتائج مرتب کئے گئے کہ کچھ دیر کی ورزش ہارٹ اٹیک کے مریضوں کی بحالی نو کیساتھ ساتھ عام لوگوں کو امراض قلب کے خطرے سے بھی بچاتی ہے ۔